Friday, September 20, 2024

بنی گالا تجاوزات سے متعلق سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

بنی گالا تجاوزات سے متعلق سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی
February 22, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ میں بنی گالا تجاوزات سے متعلق کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی ۔
چیف جسٹس میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے بنی گالا غیر قانونی تعمیرات سے متعلق کیس کی سماعت کی ۔
چیف جسٹس کے استفسار پر سی ڈی اے ممبر پلاننگ اسد کیانی نے بتایا کہ کورنگ نالے کا پانی راول ڈیم میں جاتا ہے جسے ٹریٹمنٹ کے بعد راولپنڈی کو دیا جاتا ہے ۔
جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ اسلام آباد کو پانی کہاں سے ملت ہے؟ جس پر اسد کیانی نے بتایا کہ اسلام آباد کو زیادہ پانی سملی ڈیم سے آتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں پانی کے بحران کاخطرہ ہے، زیر زمین پانی کی سطع مسلسل نیچےجا رہی ہے ۔ تربیلا ڈیم سے پانی کے حصول کا منصوبہ 5 سال میں مکمل ہو گا ۔
جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ 20 سال سے سی ڈی اے نے کوئی ریگولیشن نہیں بنائی ۔ نالہ کورنگ کے ساتھ تعمیرات غیر قانونی ہیں ۔
چیف جسٹس نے پوچھا کہ کیا راول ڈٖیم کےقریب دی گئی لیز قانون کےمطابق ہے؟ ، پیرتک تمام تفصیلات عدالت میں جمع کرائیں ۔
چیف جسٹس نے وفاقی وزیر کیڈ طارق فضل چودھری سے استفسار کیا کہ آپ نے کورنگ نالے کے ساتھ 3 دن کیمپ لگایا ہے؟ جس پر اُنہوں نے بتایا کہ وہ کیمپ کی رپورٹ لے کر آئے ہیں ۔
اس کے بعد کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی ۔