Friday, May 17, 2024

بنی نوع انسان کی تاریخ کے افریقہ سے آغاز کا نظریہ غلط ثابت ہو گیا

بنی نوع انسان کی تاریخ کے افریقہ سے آغاز کا نظریہ غلط ثابت ہو گیا
October 15, 2015
بیجنگ (ویب ڈیسک) بنی نوع انسان کی تاریخ کے افریقہ سے آغاز کا نظریہ غلط ثابت ہو گیا ہے۔ ماہرین آثار قدیمہ نے تاریخی ترتیب کے اس نظریے کو ہلا کر رکھ دیا ہے جس کے تحت پوری دنیا میں پھیلے ہوئے نوع انسانی نے افریقہ سے آغاز کیا تھا۔ کم از کم 80ہزار سال پرانے دانت چین سے دریافت ہونے کے بعد بنی نوع انسان کے ایشیا سے آغاز کا پتہ چلتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی چین کے علاقے ڈاو¿ اوکسن میں سائنسدانوں نے جدید انسانوں کے کم از کم 80ہزار سال پرانے دانت دریافت کیے ہیں۔ یہ قدیم ترین آثار وسیع پیمانے پر تسلیم کی جانے والی افریقہ سے باہر ہجرت سے بھی 20ہزار سال پرانے ہیں۔ سمجھا جاتا ہے کہ اس کامیاب ہجرت کے باعث ہی دنیا بھر میں نوع انسانی کی آبادی وجود میں آئی تھی۔ جینیات اور آثار قدیمہ کی شہادتوں سے معلوم ہوتا ہے کہ ہماری نوع کا دنیا میں پھیلاو¿ افریقہ سے 60 ہزار سال قبل ہوا تھا۔ قرن افریقہ میں رہنے والے انسانوں نے پانی کی نچلی سطح کا فائدہ اٹھاتے ہوئے آبنائے باب المندب کے ذریعے بحیرہ احمر پار کیا تھا لیکن اب جنوبی چین سے ملنے والے سینتالیس انسانی دانتوں نے تاریخ کے نظریات الٹ پلٹ کر رکھ دیئے ہیں۔ ڈاو اوکسن کے علاقے فاِین کے غار میں کھدائی کے دوران دریافت ہونے والے انسانی دانتوں کے بارے میں یونیورسٹی کالج لندن کی ڈاکٹرماریہ مختنون ٹورس نے بتایا کہ ان دانتوں سے یہ واضح تھا کہ یہ دانت جدید انسانوں کے تھے لیکن ان دانتوں کی تاریخ ہمارے لیے حیران کن تھی۔ چونکہ دانت کلسائیٹ کی سطح کے نیچے تھے‘ اس کا مطلب ہے کہ وہ اس سطح سے بھی قدیم ہیں۔ کلسائیٹ کی سطح کے اوپر یورینیم کے سلسلے کے معدنی ذخائر کے نوک دار ٹیلے ہیں جو تقریباً 80 ہزار سال پرانے ہیں۔ محققین کے مطابق وہ دانت سوا لاکھ سال پرانے ہو سکتے ہیں۔