Sunday, May 5, 2024

بنگلہ دیشی این جی او ”ڈھاکہ آشیانہ“ پر پابندی لگا دی گئی !!! بھارت کیلئے جاسوسی کرنے کے ٹھوس ثبوت مل گئے

بنگلہ دیشی این جی او ”ڈھاکہ آشیانہ“ پر پابندی لگا دی گئی !!! بھارت کیلئے جاسوسی کرنے کے ٹھوس ثبوت مل گئے
June 16, 2015
اسلام آباد (92نیوز) اقتصادی امور ڈویژن نے پاکستان میں کام کرنے والی بنگلہ دیشی این جی او پر پابندی عائد کر دی ہے۔ حکومت نے پابندی عائد کرنے کا فیصلہ انٹیلی جنس اداروں کی رپورٹس پر کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈھاکہ آشیانہ نامی این جی او کی آڑ میں پاکستان کی جاسوسی کی جا رہی تھی اور ڈھاکہ آشیانہ کے بھارت کےلئے کام کرنے کے ٹھوس ثبوت ملے۔ ذرائع نے بتایا کہ انٹیلی جنس اداروں نے جاسوسی کے حوالے سے ٹھوس شواہد حکومت کے حوالے کئے جس میں کہا گیا ہے کہ بنگلہ دیشی این جی او پاکستان میں رفاعی کاموں کےلئے رجسٹرڈ تھی تاہم این جی او رفاعی کاموں کے بجائے پاکستان سے حساس نوعیت کا ڈیٹا اکٹھا کر رہی تھی جو آگے بھارت کو فراہم کرتی رہی ہے۔ انٹیلی جنس اداروں کی رپورٹس کو بنیاد بنا کر ڈھاکہ آشیانہ پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے اور این جی او کے بنگلہ دیشی عملہ کو ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا گیا ہے۔