Tuesday, April 23, 2024

بنگلہ دیشی اخبار نے بھارتی کرکٹرزکی عزت تار تار کردی

 بنگلہ دیشی اخبار نے بھارتی کرکٹرزکی عزت تار تار کردی
June 30, 2015
ڈھاکہ(92نیوز)بھارتی ٹیم کی بنگلہ دیش کے ہاتھوں شرمناک شکست کے بعد بنگلہ دیشی میڈیا میں شائع ہونے والے اشتہار نے بھارتیوں کے غصے کو ہوا دے دی،بنگلہ دیشی باؤلر کے ہاتھ میں استرا اور بھارتی کھلاڑیوں کے مونڈھے سر والا اشتہار دیکھ کر بھارتی میڈیا آپے سے باہر ہوگیا،دونوں ملکوں کے تعلقات پر اثر پڑنے کا امکان ہے جبکہ بنگلہ دیش نے ایک تیر سے دو شکار کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق پہلے بھارتی کرکٹ ٹیم کو گھر بلاکر ناکوں چنے چبوائے، تین میچز کی سیریز میں بھارتی سورماؤں کو د و میچز میں دھول چٹائی جس سےبھارت میں غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ناقدین کا غصہ ابھی ٹھنڈا نہیں ہوا تھا کہ بنگلہ دیشی اخبار نے ایک اور تیر چلادیا، پیپر کٹر کا اشتہار چھاپاوہ بھی کچھ اس انداز میں۔ استرا نما پیپر کٹر بنگلہ دیشی باؤلر مستفیض الرحمن کے ہاتھ میں ہے اور بھارتی کپتان ایم ایس دھونی،اجنکیا رہانے،روہت شرما،ویرات کوہلی،رویندر جدیجا اور شیکھر دھاون کے سر آدھے مونڈھے ہوئے ہیں۔ ارے آگے تو سنیے  بھارتی کھلاڑیوں کے ہاتھ میں ایک بینر بھی دکھایا گیا جس پر لکھا ہے  یہ کٹر بہت اچھا کام کرتا ہےہم نے استعمال کیا آپ بھی استعمال کرکے دیکھیں۔ بھارتی میڈیا اس اشتہار پر سیخ پا ہوگیا ہےحقیقت برداشت کرنے کی بجائے دھمکیوں پر اتر آیا ہے۔