Saturday, May 18, 2024

بنگلہ دیش:جماعت اسلامی کے نائب سیکریٹری  قمرالزمان کوپھانسی دیدی گئی

بنگلہ دیش:جماعت اسلامی کے نائب سیکریٹری  قمرالزمان کوپھانسی دیدی گئی
April 11, 2015
ڈھاکہ(ویب ڈیسک)بنگلا دیش میں جماعت اسلامی کے نائب سیکرٹری جنرل قمرالزمان کوپھانسی دے دی گئی، جبکہ مصر کی عدالت نے اخوان المسلمین کے سربراہ ڈاکٹر محمد بدیع سمیت تیرہ رہنماؤں کو سزائے موت کاحکم سنایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کےرہنماقمرالزمان کوجنگی جرائم کےالزام اورپاکستان کی حمایت کرنےپرپھانسی دی گئی جبکہ  مصر میں اخوان کے رہنماؤں کو ریاست کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی کے الزامات پر سزا سنائی گئی۔ علاوہ ازیں مصری نژاد امریکی شہری سمیت چھتیس افراد کو عمر قید بھی سنائی گئی ہے مصر میں دوہزارتیرہ میں صدر محمدمرسی کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد اخوان المسلین کے خلاف کارروائیوں میں اب تک سینکڑوں افراد کو سزائے موت سنائی  جا چکی ہے تاہم ابھی تک صرف ایک سزائے موت پر عمل درآمد کیا گیا ہے۔