Friday, April 26, 2024

بنگلہ دیش : یوم عاشور کے جلوس پر بم حملے میں ایک شخص ہلاک 50سے زائد زخمی

بنگلہ دیش : یوم عاشور کے جلوس پر بم حملے میں ایک شخص ہلاک 50سے زائد زخمی
October 24, 2015
ڈھاکہ(ویب ڈیسک)بنگلہ دیش میں یوم عاشور کے جلوس پر ہونے والے بم حملے میں ایک شخص ہلاک اور  پچاس سے زائد  زخمی ہوئے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق ڈھاکہ میں محرم کے جلوس میں شامل ہزاروں لوگوں پر گھریلو ساختہ  بم پھینکے گئے۔دھماکہ ڈھاکہ کے پرانے علاقے میں ہوا، جہاں لوگ یوم عاشور کے جلوس کے لیے جمع ہوئے تھے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے تین افراد کو گرفتار کیا ہے لیکن ان کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے،ریپڈ ایکشن بٹالین کے کرنل ضیاء احسن نے کہا کہ خدشہ ہے کہ دہشت پھیلانے کے لیے ایسا کیا گیا ہے۔ مقامی پولیس کے مطابق دو بم برآمد کیے گئے ہیں وہ دھماکہ خیز مواداور دستی بم کی طرح ہیں ان پر بیٹریاں لگی ہیں۔ dhadka