Friday, April 19, 2024

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 19 ممکنہ کھلاڑی کیمپ میں طلب

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 19 ممکنہ کھلاڑی کیمپ میں طلب
January 19, 2020
لاہور ( 92 نیوز) بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے انیس ممکنہ کھلاڑی کیمپ میں طلب کر لئے گئے ، سرفراز احمد کی واپسی نہ ہوسکی ، مصباح الحق کہتے ہیں محمد رضوان سے مطمئن ہیں سری لنکا سیریز والے سکواڈ کو برقرار رکھا گیا ہے۔ پی سی بی نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے انیس ممکنہ کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپ میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی طلب کرلیا، سرفراز احمد ٹیم میں واپسی کے لیے سلیکٹرز کا اعتماد جیتنے میں ناکامرہے  ۔ کامران اکمل، سلمان بٹ، عمراکمل اور احمد شہزاد کی قائداعظم ٹرافی کی پرفارمنس رائیگاں گئی۔ چیف سلیکٹرز و ہیڈ کوچ مصباح الحق کہتے ہیں بنگلہ دیشی ٹیم بی پی ایل سے کھیل کر آرہی ہے لڑکے فارم میں ہیں آسان حریف نہیں سمجھ رہے۔ کیمپ میں طلب کیے گئے کھلاڑیوں میں اظہر علی، کپتان، اسد شفیق، عابد علی، بابراعظم، بلال آصف ، فواد عالم ، فہیم اشرف، حارث سہیل ، امام الحق ، عمران خان سینئر ، کاشف بھٹی ، محمد عباس، محمد رضوان، وکٹ کیپر، موسیٰ خان ، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی ، شان مسعود، یاسر شاہ اور عثمان شنواری شامل ہیں، پہلے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان ٹی ٹونٹی سیریز کے بعد کیا جائے گا۔