Thursday, April 25, 2024

بنگلہ دیش کے 17 سالہ سعادت رحمٰن نے انٹرنیشنل چلڈرنز پیس پرائز جیت لیا

بنگلہ دیش کے 17 سالہ سعادت رحمٰن نے انٹرنیشنل چلڈرنز پیس پرائز جیت لیا
November 14, 2020
ایمسٹرڈیم (92 نیوز) بنگلہ دیش کے 17 سالہ سعادت رحمٰن نے انٹرنیشنل چلڈرنز پیس پرائز جیت لیا، سعادت کو سائبر بُلنگ کے شکار نوجوانوں کی آواز بننے پر امن انعام سے نوازا گیا۔ بنگلہ دیش کے نوجوان سعادت کو پاکستان کی ملالہ یوسفزئی نے منفرد انداز میں ’’آن لائن‘‘ ٹرافی پیش کی۔ سعادت رحمان نے ’’سائبر ٹینز‘‘ کے نام سے ایک موبائل ایپ تیار کی ہے، جس کی مدد سے سائبر بُلنگ کا شکار نوجوان اپنی پریشانی کو رضاکاروں کے ایک گروہ کے ذریعے پولیس اور متعلقہ محکموں تک پہنچا سکتے ہیں۔ سعادت رحمان کا کہنا ہے کہ وہ انعام میں ملنے والے ایک لاکھ 18 ہزار ڈالر کو اپنی موبائل ایپ کو زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو دستیاب کرنے کیلئے استعمال کریں گے۔