Wednesday, April 24, 2024

بنگلہ دیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کل ہوگا

بنگلہ دیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کل ہوگا
February 1, 2020
لاہور (92 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کل بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کریں گے۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد شاہینوں نے ٹیسٹ سیریز  جیتنے کے لیے کمر کس لی، قومی ٹیم کی بنگلہ دیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے بھر پور تیاریاں جاری ہیں۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے بنگال ٹائیگرز سے دو،دو ہاتھ کرنے سے پہلے پریکٹس میچ میں خوب جان ماری، بنگلہ دیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کل کیا جائے گا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کل بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کریں گے۔ آئی سی سی ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 7 فروری کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔