Thursday, April 25, 2024

بنگلہ دیش کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں محمد حفیظ صرف بیٹنگ کے جوہر دکھا سکیں گے

بنگلہ دیش کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں محمد حفیظ صرف بیٹنگ کے جوہر دکھا سکیں گے
January 24, 2020
 لاہور (92 نیوز) بنگلہ دیش کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کو محمد حفیظ کی خدمات تو حاصل ہوں گی لیکن وہ باؤلنگ نہیں کر سکیں گے، صرف بیٹنگ کے جوہر دکھا سکیں گے۔ انگلینڈ کے ڈومیسٹک کرکٹ میں محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کو مشکوک قرار دیا گیا تھا جس کے بعد انہیں بولنگ کرنے سے روک کر دوبارہ ٹیسٹ کروانے کی ہدایت کی گئی تھی۔ محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ 29 جنوری کو لاہور میں واقع آئی سی سی لیب میں ہو گا۔ محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ ان کے ایکشن میں کوئی خرابی نہیں، وہ اس سے پہلے بھی ان حالات سے گزر چکے ہیں۔ اب بھی ایکشن کے معائنے کے لیے تیار ہیں، یقین ہے کہ پہلے کی طرح اب بھی وہ ایکشن کلئیر کروانے میں کامیاب رہیں گے۔