Monday, May 13, 2024

بنگلہ دیش کیخلاف سیریز میں اچھا پرفارم کرنیکی کوشش کرونگا، شعیب ملک

بنگلہ دیش کیخلاف سیریز میں اچھا پرفارم کرنیکی کوشش کرونگا، شعیب ملک
January 22, 2020
لاہور (92 نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کا کہنا ہے کوشش کروں گا کہ بنگلا دیش کیخلاف سیریز میں اچھا پرفارم کروں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ مثبت سوچ کر کھیلتا ہوں، امید ہے بابر اعظم کے علاوہ  دیگر کھلاڑی بھی اچھا پرفارم کریں گے، ملک کیلئے کھیلنے سے بڑھ کر اور کچھ نہیں ہے۔ پاکستان کیلئے کھیلنے کی خوشی الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا۔ آل راؤنڈرنے کہا کہ میرے اور محمد حفیظ کے آنے سے بابر اعظم کو بہت سپورٹ ملے گی، نوجوان کھلاڑیوں میں اپنا تجربہ منتقل کرنا چاہتے ہیں۔