Tuesday, April 16, 2024

بنگلہ دیش کیخلاف سیریز، قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کی دوسرے روز بھی ٹریننگ

بنگلہ دیش کیخلاف سیریز، قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کی دوسرے روز بھی ٹریننگ
November 16, 2021 ویب ڈیسک

ڈھاکہ (92 نیوز) بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیے ڈھاکہ میں موجود قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ نے مسلسل دوسرے روز بھی ٹریننگ سیشن کیا۔

قومی کھلاڑیوں نے میرپور اکیڈمی میں ٹریننگ کی، کھلاڑیوں نے تین گھنٹے تک ٹریننگ سیشن میں بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی۔ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے بھی ٹریننگ شروع کردی۔

کپتان بابر اعظم اور آل راؤنڈر شعیب ملک بھی ڈھاکہ پہنچ گئے، دونوں کھلاڑی ایک روز قرنطینہ اور کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے پر کل اسکواڈ کو جوائن کرلیں گے۔