Sunday, September 8, 2024

بنگلہ دیش کو شکست دیکر ٹورنامنٹ کا آغاز اچھے انداز میں کرینگے : وقار یونس

بنگلہ دیش کو شکست دیکر ٹورنامنٹ کا آغاز اچھے انداز میں کرینگے : وقار یونس
March 15, 2016
ایڈن گارڈن (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس ورلڈ کپ میں فاتحانہ آغاز کے لیے پر امید ہیں۔ ان کا کہنا ہے بنگلا دیش کی ٹیم پہلے سے بہتر ہے‘ انہیں شکست دے کر ٹورنامنٹ کا اچھا آغاز کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس اہم میچ سے قبل کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھانے لگے۔ پریس کانفرنس کی اور کہا بنگلا دیش کو شکست دے کر ایونٹ کا اچھا آغاز کریں گے۔ وقار یونس کا کہنا تھا کہ بھارت آنے سے قبل کچھ مسائل کا سامنا رہا لیکن لڑکوں کو توجہ کھیل پر مرکوز رکھنے کو کہا۔ ان کے مطابق آفرید ی کے بیان میں کوئی متنازعہ بات نہیں تھی۔ ہیڈ کوچ پر امید ہیں کہ شاہد آفریدی مکمل صحت یاب ہو کر بنگلا دیش کے خلاف ٹیم کی قیادت کریں گے۔