Friday, April 19, 2024

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا حتمی فیصلہ مؤخر

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا حتمی فیصلہ مؤخر
January 9, 2020
ڈھاکہ (92 نیوز) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا حتمی فیصلہ مؤخرکردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی سی بی سے رابطہ کیا گیا، حکومت سے مشاورت کے لیے مزید وقت مانگ لیا، آئندہ ہفتے حتمی جواب دینے کی یقین دہانی کرا دی۔