Thursday, May 9, 2024

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان ، دونوں بورڈز کے سربراہان کی جلد ملاقات کا امکان

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان ، دونوں بورڈز کے سربراہان کی جلد ملاقات کا امکان
January 13, 2020
 لاہور (92 نیوز) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے دونوں بورڈز کے سربراہان کی جلد دبئی میں ملاقات کا امکان ہے۔ احسان مانی آئی سی سی اجلاس میں شرکت کیلئے دبئی روانہ ہو گئے۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن سے دبئی میں ملاقات کریں گے۔ دونوں سربراہان کے درمیان ملاقات آئی سی سی  گورننس ری ویو کمیٹی  کے اجلاس کے دوران ہو گی۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے احسان مانی اور نظم الحسن کی ملاقات کے بعد بنگلا دیش کے دورہ پاکستان  کے حوالے سے تفصیل سے آگاہ کیا جائے گا۔ بنگلا دیش نے پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار  کیا  ہے جبکہ ٹی  ٹوئنٹی سیریز کھیلنے پر آمادہ ہے ۔ پی سی بی کا ایک دو روز میں بنگلا دیش کے انکار پر جواب  سیریز کے حوالے سے سیریز کا مستقبل طے ہو جائے گا۔