Sunday, May 12, 2024

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا سکیورٹی وفد راولپنڈی پہنچ گیا

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا سکیورٹی وفد راولپنڈی پہنچ گیا
October 20, 2019
راولپنڈی (92 نیوز)کراچی اور لاہور کا دورہ کرنے کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ  کاسکیورٹی وفد راولپنڈی پہنچ گیا ،  جہاں وہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کرے گا  ۔ ذرائع کے مطابق چار رکنی بنگلہ دیشی وفد نے پاکستان میں سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ، بنگلہ دیشی سکیورٹی وفدنے سب سے پہلے کراچی میں نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا ۔ وفد نے گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم لاہور کا دورہ کیا ، پی سی بی حکام اور سکیورٹی اداروں نے بنگلہ دیشی وفد کو ٹیموں کی سکیورٹی کے حوالےسے بریفنگ دی ۔ بنگلہ دیشی وفد واپسی پر اپنے کرکٹ بورڈ کو رپورٹ پیش کرے گا ،  بنگلہ دیشی خواتین ٹیم اور انڈر16ٹیم کا دورہ پاکستان اسی ماہ طے ہے جبکہ بنگلہ دیش کی قومی ٹیم کو اگلے سال جنوری میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔