Thursday, April 18, 2024

بنگلہ دیش کا دورہ سری لنکا کیلئے ٹیم کا اعلان، مشرفی مرتضیٰ کپتان برقرار

بنگلہ دیش کا دورہ سری لنکا کیلئے ٹیم کا اعلان، مشرفی مرتضیٰ کپتان برقرار
July 17, 2019
ڈھاکہ (سپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے رواں ماہ کے آخر میں دورہ سری لنکا کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا، مشرفی مرتضیٰ کو ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے ، شکیب الحسن اور لٹن داس کو آرام کا موقع دیا گیا ہے ۔ انعام الحق دوبارہ ٹیم میں کم بیک کرنے میں کامیاب رہے ، فاسٹ باؤلر ابوجاویدناکام رہے ، شکیب کی جگہ تیجل اسلام کو بطور لیفٹ آرم سپنر سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے ۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان مشرفی، تمیم اقبال، سومیا سرکار، مشفق الرحیم، محموداﷲ، محمد متھن، مصدق حسین، مستفیض الرحمان، صابر رحمان، روبیل حسین، انعام الحق، مہدی حسن میراز، محمد سیف الدین اور تیجل اسلام پر مشتمل ہے ۔ بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم سری لنکا کے خلاف تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔