Friday, April 26, 2024

بنگلہ دیش کا آکر ٹیسٹ نہ کھیلنا بہت مایوسی کی بات ہے ، مصباح الحق

بنگلہ دیش کا آکر ٹیسٹ نہ کھیلنا بہت مایوسی کی بات ہے ، مصباح الحق
December 22, 2019
 کراچی (92 نیوز) مصباح الحق نے کہا بنگلہ دیش کا آکر ٹیسٹ نہ کھیلنا بہت مایوسی کی بات ہے۔ اب سکیورٹی کا کوئی جواز نہیں۔ مصباح الحق نے بنگلہ دیشی بورڈ کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور بولے انکی جانب سے سکیورٹی خدشات صرف ایک بہانہ ہے۔ پینسٹھ رنز بنانے والے سری لنکن کھلاڑی ڈک ویلا کہتے ہیں پاکستان مکمل طور پر محفوظ ملک ہے۔ انکی ٹیم پاکستان کے مقابلے میں کم تجربے کار ہے۔ چوتھے دن کے کھیل کے اختتام پر کراچی ٹیسٹ کے مزید دو سینچورین بابر اعظم اور کپتان اظہر علی نے نیشنل اسٹیڈیم  کے آنر بورڈ پر اپنا نام بھی درج کیا ۔