Friday, March 29, 2024

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں مزید پاکستانی ستارے جگمگانےشرکت کے لیے روانہ

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں مزید پاکستانی ستارے جگمگانےشرکت کے لیے روانہ
November 17, 2017

لاہور (92 نیوز) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ  میں مزید پاکستانی ستارے جگمگانے کے لیے تیار ،حسن علی ،شعیب ملک اور محمد رضوان ایونٹ میں شرکت کے لیے بنگلہ دیش روانہ ہو گئے۔ آل راؤنڈر فہیم اشرف نے بی پی ایل کے بجائے قومی ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کو ترجیح دینے کا  فیصلہ کر لیا۔

حسن علی اور شعیب ملک کومیلا وکٹورینز کی نمائندگی کریں گے، اس ٹیم میں عمران خان جونیئر اور رومان رئیس بھی شامل ہیں۔

نوجوان وکٹ کیپربیٹسمین  محمد رضوان سلہٹ سکسرز کیطرف سے ان ایکشن ہوں گے ، محمد عامر بھی آج رات ڈھاکہ روانہ ہو جائیں گے۔

دوسری جانب ابھرتے ہوئے نوجوان کرکٹر فہیم اشرف  نے بی پی ایل کے بجائے قومی ٹی 20 کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ہے۔