Thursday, March 28, 2024

بی پی ایل فائنل، رنگپور رائیڈرز نے ڈھاکہ ڈائنا مائٹس کو دھول چٹا دی

بی پی ایل فائنل، رنگپور رائیڈرز نے ڈھاکہ ڈائنا مائٹس کو دھول چٹا دی
December 12, 2017

ڈھاکہ ( 92 نیوز ) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے فائنل میں رنگپور رائیڈرز نے ڈھاکہ ڈائنا مائٹس کو51 رنز سے شکست دے کر دھول چٹا دی ۔
رنگپور رائیڈرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 206 رنز بنائے ۔
کرس گیل 69 گیندوں پر 18 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 146 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔ برینڈن میکلم بھی 51 رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے ۔
دو سو سات رنز کے ہدف کے تعاقب میں ڈھاکہ ڈائنا مائٹس مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز ہی بنا سکی ۔
ڈھاکہ ڈائنا مائٹس کی طرف سے صرف جاہور الاسلام نے 38 رنز گیندوں پر 50 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔