Thursday, April 25, 2024

بنگلہ دیش پریمئیر لیگ: کرس گیل کی 126رنز کی شاندار پرفارمنس

بنگلہ دیش پریمئیر لیگ: کرس گیل کی 126رنز کی شاندار پرفارمنس
December 9, 2017

ڈھاکا (92 نیوز) کرس گیل نے باؤلرز  کو دن میں تارے دکھا دیے، بنگلہ دیش پریمئیر لیگ میں 51گیندوں پر 126رنز کی طوفانی اننگز کھیلی، سٹار بلے باز نے 14چھکے اور 6چوکے لگائے۔

کافی عرصے سےآؤٹ آف فارم رہنے والےویسٹ انڈین پلیئر نے سب کو حیران کر دیا، بنگلہ دیش پریمیر لیگ میں  برق رفتار سنچری اسکور کر ڈالی۔