Friday, April 19, 2024

بنگلہ دیش پاکستان کو کرکٹ سیریز کی آمدن کا حصہ دینے پر راضی ہو گیا

بنگلہ دیش پاکستان کو کرکٹ سیریز کی آمدن کا حصہ دینے پر راضی ہو گیا
April 4, 2015
لاہور(ویب ڈیسک)بنگلہ دیش پاکستان کو کرکٹ سیریز کی آمدن کا حصہ دینے پر راضی ہو گیا، پاکستان کے دورہ بنگلہ دیش کا پہلا ایک روزہ میچ سترہ اپریل کو میرپور ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان کے مطابق بنگلہ دیش کے ساتھ مالی معاملات حل ہو گئے ہیں اور پاکستان کو اس کی شرائط کے مطابق آمدن میں سے حصہ ملے گا۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان طے پانے والی تاریخوں کے مطابق تین ایک روزہ میچز میرپور ڈھاکہ میں سترہ، انیس اور بائیس اپریل کو کھیلے جائیں گے جبکہ دورہ کا واحد ٹی ٹونٹی میچ چوبیس اپریل کو اسی گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کے دورہ بنگلہ دیش کے دوران دو ٹیسٹ بھی کھیلے جائیں گے پہلا ٹیسٹ میچ اٹھائیس اپریل کو کھلنا میں جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ چھ مئی کو میرپور ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔ دوسری جانب دورہ بنگلہ دیش کے لئے قومی ٹیم کا پانچ روزہ تربیتی کیمپ سات اپریل کولگے گا جبکہ ٹیم تیرہ اپریل کو بنگلہ دیش کے لئے روانہ ہوگی۔