Monday, September 16, 2024

بنگلہ دیش: ’’ٹری مین سینڈروم‘‘ میں مبتلا دنیا کی پہلی مریضہ سامنے آ گئی

بنگلہ دیش: ’’ٹری مین سینڈروم‘‘ میں مبتلا دنیا کی پہلی مریضہ سامنے آ گئی
February 2, 2017

ڈھاکا (ویب ڈیسک) بنگلہ دیش میں ایک لڑکی ’’ٹری میں سینڈروم‘‘ نامی بیماری میں منتلا ہو گئی۔ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پہلی مرتبہ کوئی خاتون اس بیماری میں مبتلا ہوئی ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ دس سالہ بنگلہ دیشی لڑکی کے چہرے پر درخت کی شاخوں جیسی گومڑیاں بننا شروع ہو گئی ہیں۔ مریضہ کا ڈھاکا میڈیکل کالج ہسپتال علاج جاری ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں آدھے درجن سے بھی کم افراد کو ’’ٹری مین سینڈروم‘‘ لاحق ہے۔ اس بیماری میں مبتلا مریض کا جسم درخت کی ساخت جیسا بننے لگتا ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے چونکہ ابھی یہ بیماری ابتدائی مرحلے پر ہے اس لئے لڑکی جلد صحت یاب ہو جائے گی۔