Thursday, April 25, 2024

بنگلہ دیش نے ون ڈے کے بعد ٹی ٹونٹی میں بھی پاکستان کو7وکٹوں سے وائٹ واش کردیا

بنگلہ دیش نے ون ڈے کے بعد ٹی ٹونٹی میں بھی پاکستان کو7وکٹوں سے وائٹ واش کردیا
April 24, 2015
ڈھاکا(سپورٹس ڈیسک)ون ڈے سیریز کے بعد بنگلہ دیش نے واحد ٹی ٹوینٹی میچ میں بھی پاکستان کو شکست سے دوچار کردیا ،بنگلہ دیش نے سات وکٹوں سے کامیابی سمیٹتے  ہوئے پہلی دفعہ ٹی ٹوینٹی میں پاکستان کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کو پہلا نقصان تب ہوا جب سومیا سرکار۔کوئی رنز بنائے بغیر پہلے اوور کی پانچویں گیند پر رن آوٹ ہوئے۔ تمیم اقبال دوسرے اوور کی دوسری گیند پر چودہ رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔۔ مشفیق الرحمن انیس رنز بنا پائے اور وہاب ریاض کے ہاتھوں بولڈ  ہوئے۔ اس سے قبل پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو اکتالیس رنز بنائے۔ مختار احمد نے سب سے زیادہ سینتیس رنزبنائے۔ حارث سہیل تیس رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے محمد حفیظ چھبیساحمد شہزاد سترہ جبکہ شاہد آفریدی بارہ رنز بنا پائے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے مستفیض الرحمن نے دو جبکہ عرفات سنی اور تسکین احمد نے ایک ایک وکٹ لی۔ بنگلہ دیش کی طرف سے شکیب الحسن 57اور صابر الرحمان 51رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہتے ہوئے  پاکستان کو شکست دے دو چار کردیا۔