Thursday, April 25, 2024

بنگلہ دیش نے جنوبی افریقہ کو دوسرے ون ڈے میں سات وکٹوں سے دھول چٹا دی

بنگلہ دیش نے جنوبی افریقہ کو دوسرے ون ڈے میں سات وکٹوں سے دھول چٹا دی
July 12, 2015
ڈھاکہ(92نیوز)بنگلہ دیش نے جنوبی افریقہ کو دوسرے ون ڈے میں سات وکٹوں سے ہرا  کر سیریز ایک  ایک  سے  برابر کردی۔ تفصیلات کے مطابق  تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ شیر بنگلا سٹیڈیم ڈھاکا میں کھیلا گیا،جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوا۔ مہمان ٹیم چھیالیس اوورز میں ایک سو باسٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ بنگلہ دیش کے مستفیض الرحمن اور ناصر حسین نے تین، تین، روبیل حسین نے دو جبکہ محمود اللہ اور مشرفی مرتضٰے نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ بنگلہ دیش نے  ہدف اٹھائیس ویں  اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ سومیا سرکار اٹھاسی اور محمود اللہ پچاس رنز کے ساتھ نمایاں رہے،سومیا سرکار عمدہ بلے بازی پر مین آف دی میچ  رہے۔