Thursday, May 9, 2024

بنگلہ دیش نے جنوبی افریقہ کو 21 اسکور سے شکست دیدی

بنگلہ دیش نے جنوبی افریقہ کو 21 اسکور سے شکست دیدی
June 2, 2019
لندن ( 92 نیوز) ورلڈ کپ 2019 کے ابتدائی مرحلے میں بنگلہ دیش نے جنوبی افریقہ کو 21 اسکور سے شکست دے دی ۔ جنوبی افریقہ نے  ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ،  بنگلہ دیش کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 330 رنز بنائے اوپنر  تمیم اقبال نے 16 ،سومیا سرکار نے 42 رنز بنائے ۔بنگلہ دیش کے ٹاپ آرڈر شکیب الحسن نے 75،مشفیق الرحیم نے 78 رنز بنائے ۔محمد مٹھن 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ محمد اللہ نے 33 گیندوں پر 46 اسکور بنائے اور ناقابل شکست رہے ۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے اینڈل فیلکوے او ، کرس مورس اور عمران طاہر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم 331 رنز کے ہدف کے تعاب میں مقررہ 50 اوورز میں8 وکٹوں کے نقصان پر 309 رنز ہی بنا پائی ۔ جنوبی افریقہ کی بیٹنگ لائن ابتدا سے ہی دباؤ کا شکار رہی ، اوپنر وکٹ کیپر بلے باز کوائنٹن ڈی کک 23 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ،ساتھی اوپنر ایڈن مرکرم کی مزاحمت بھی 45 رنز پر دم توڑ گئی ۔ کپتان فاف ڈوپلیسز نے 62 رنز کی محتاط اننگز کھیلی ، وہ اپنی ٹیم کی جانب سے ٹاپ اسکورر بھی رہے ۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم ایک بار بھی مطلوبہ رن ریٹ کو نہ چھو سکی اور ہر اوور کے ساتھ رن ریٹ بڑھتا ہی چلا گیا۔ میچ کی ابتدا میں جنوبی افریقہ کو 6.62 کا رن ریٹ چاہئے تھا مگر  جنوبی افریقہ کی ٹیم تقریبا 5.75 کے رن ریٹ سے کھیلتی رہی ۔ آخری اوور میں جنوبی افریقہ کو 6 گیندوں پر 33 اسکور درکار تھے ۔ دسویں اوور کے اختتام پر جنوبی افریقہ کا اسکور 51 تھا جب کہ اس کا ایک کھلاڑی آؤٹ تھا ، جنوبی افریقہ کی ٹیم 5.10 کے رن ریٹ پر کھیل رہی تھی جب کہ انہیں 7 کا رن ریٹ درکار تھا۔ بیسویں اوور کے اختتام پر جنو بی افریقہ کی ٹیم کا اسکور 105 تھا جب کہ وہ اپنی دو وکٹیں گنوا چکی تھی ، اس وقت جنوبی افریقہ کا رن ریٹ 5.25 تھا جبکہ اسے 7.53 کا رن ریٹ درکار تھا۔ تیسویں اوور کے اختتام پر جنوبی افریقہ 169 اسکور بنا کر تین وکٹیں گنوا چکی تھی ،انہیں 8.10 کا رن ریٹ درکار تھا مگر وہ 5.63 کے رن ریٹ پر کھیل رہی تھی ۔ چالیسویں اوور کے اختتام پر جنوبی افریقہ کی ٹیم پانچ وکٹیں گنواکر 228 رنز بنا چکی تھی ، وہ 5.70 کی اوسط سے کھیل رہی تھی جبکہ انہیں 10.30 کی اوسط سے رنز درکار تھے ۔ اکتالیس اوور کے بعد درکار رن ریٹ 10.33، بیالیس کے بعد 10.87، تینتالیس کے بعد  11.28، چوتالیس کے بعد 12 تک پہنچ گیا۔ پینتالیس اوورز کھیلنے پر جنوبی افریقہ کو 12.60 کی اوسط سے اسکور درکار تھے  جو چھیالیس اوورز کے بعد 13.75، سینتالیس کے بعد 14.66، اڑتالیس کے بعد20 اور 49 اوورز کے اختتام پر 30.33 ہو گیا۔ بنگلہ دیش کی جانب سے مستفیض الرحمان نے 3،محمد سیف الدین نے 2 ،مہدی حسن  اور شکیب الحسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ شکیب الحسن 75 اسکور بنا کر اور ایک وکٹ حاصل کر کے مین آف دی میچ قرار پائے ۔