Saturday, April 27, 2024

بنگلہ دیش نے تقسیم پاکستان کے ایک اور مخالف فرقان ملک کو سزائے موت سنادی

بنگلہ دیش نے تقسیم پاکستان کے ایک اور مخالف فرقان ملک کو سزائے موت سنادی
July 16, 2015
لاہور (92نیوز) مشرقی پاکستان میں علیحدگی پسندی کو روکنے کےلئے مسلم لیگی کارکنوں کی رضاکار فورس بنانے والے صدر ملک کے بیٹے فرقان ملک کو سزائے موت سنادی گئی۔ بنگلہ دیشی حکومت کے نام نہاد جنگی جرائم ٹربیونل نے فرقان ملک کو پانچ الزامات پر سزا سنائی۔ فرقان ملک پر ہندو لڑکیوں سے زیادتی اور عوامی لیگ کے کارکنوں کے قتل کے الزامات بھی لگائے گئے۔ بنگلہ دیشی عدالت نے ننانوے صفحات کے فیصلے میں فرقان ملک کو دو بار سزائے موت اور عمر قید کی سزا سنائی۔ فرقان ملک کا اصل جرم تقسیم پاکستان کی مخالفت ہے۔ بنگلہ دیشی حکومت سے اختلاف کرنے والوں کو چن چن کر سزائے موت سنا رہی ہے۔