Friday, April 19, 2024

بنگلہ دیش نے بھارتی سورماؤں کو ٹھکانے لگاتے ہوئےون ڈے سیریز اپنے نام کر لی  

بنگلہ دیش نے بھارتی سورماؤں کو ٹھکانے لگاتے ہوئےون ڈے سیریز اپنے نام کر لی  
June 21, 2015
ڈھاکا(92نیوز)بنگلہ دیش نے بھارت کو دوسرے ون ڈے میچ میں  چھے وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریزمیں برتری حاصل کرلی، اس کے ساتھ ہی بنگلہ دیش نے دو ہزار سترہ کی چیمپئنز ٹرافی میں بھی جگہ پکی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت نے دوسرے ون ڈے میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا۔ خود کو کرکٹ کی سپر پاور قرار دینے والی بھارتی ٹیم اس بار بھی حیران کن طور پر ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پینتالیس اوورز میں صرف دو سو رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ بارش کے باعث ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت بنگلہ دیش کے لیے ہدف سینتالیس اوورز میں دو سو رنز مقرر کیا گیا جسے انہوں نے صرف اڑتیس اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ اس فتح کے بعد بنگلہ دیش کے آئی سی سی رینکنگ میں ترانوے پوائنٹس مکمل ہو گئے ہیں اور اس نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔