Wednesday, April 24, 2024

بنگلہ دیش نے بھارت کو اناسی رنز سے شکست دیکر چیمپئنز ٹرافی میں جگہ پکی کر لی

بنگلہ دیش نے بھارت کو اناسی رنز سے شکست دیکر چیمپئنز ٹرافی میں جگہ پکی کر لی
June 19, 2015
ڈھاکا(92نیوز)بنگلہ دیش نے بھارت کو پہلا ون ڈے میں اناسی رنز  سے  ہرا کر چیمپئنز ٹرافی میں جگہ پکی کر لی۔ کمزور حریف سے ہارنا کہیں پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی سے آؤٹ کرنے کی بھارتی سازش تو نہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارت اور  بنگلہ دیش کے درمیان  تین ون ڈے میچز کی سیریز  کے  پہلے میچ میں   بنگال ٹائیگرز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور انچاس اعشاریہ چار اوورز میں تین سو سات رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ بھارت کی مضبوط  بیٹنگ لائن  کے   سامنے ہدف اتنا بڑا نہ تھا لیکن مہمان ٹیم  چھیالسویں اوور میں دو سو اٹھائیس رنز بنا کر  آوٹ ہو گئی ۔ اس فتح  سے  بنگلہ دیش کو ناصرف  سیریز میں ایک صفر کی برتری  حاصل ہو گئی  بلکہ دو ہزار سترہ میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں بھی اس کی جگہ پکی ہو گئی ہے۔ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے لیکن ماہرین  کا کہنا ہے کہ  بھارت  نے جان بوجھ  کر میچ ہارا تاکہ   بنگال  ٹائیگرز  کی   چیمپئنز ٹرافی میں رسائی یقینی  بنائی جا سکے  جس  سے پاکستان اس ایونٹ  سے باہر  ہو  جائے  گا۔ دوسری جانب  پاکستان کے لئے  اپنی  رینکنگ  بہتر کرنے کے لئے اب  سخت  محنت کرنا ہو گی  اور  اسے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں   کم از کم تین میچ جیتنا ہوں گے تاکہ وہ  چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کا اہل ہو سکے ۔