Saturday, April 27, 2024

بنگلہ دیش نے افغانستان کو 62 رنز سے شکست دیدی

بنگلہ دیش نے افغانستان کو 62 رنز سے شکست دیدی
June 25, 2019
ساؤتھمپٹن ( 92 نیوز) ورلڈکپ میں بنگلہ دیش  نے اہم کامیابی  سمیٹ لی ، افغانستان کو 62رنز سے شکست دیدی،ساؤتھمپٹن میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے 262رنز بنائے،افغانستان کی ٹیم 200رنز بناکر آؤٹ ہوگئی،شکیب الحسن مین آف دی میچ رہے۔ بنگلہ دیش کی سیمی فائنل اسٹیج کی جانب پیش قدمی جاری ہے ۔ افغانستان کو آسان مقابلے میں 62رنز سے شکست دیدی ۔ بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر 262رنز بنائے ،جن میں مشفق الرحیم کے شاندار83اور شکیب الحسن کی نصف سنچری شامل تھی  ۔ جواب میں افغانستان کی پوری ٹیم 47اوورز کھیل کر 200رنز پر آؤٹ ہوگئی  ،سمیع اللہ شنواری 49رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے ۔ شکیب الحسن نے دس اوورز میں صرف 29رنز دیکر پانچ افغان کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ شکیب الحسن بہترین آل راؤنڈ پرفارمنس پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ بھی لے اڑے،بنگلہ دیش کی ٹیم سات پوائنٹ کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر پہنچ گئی ہے  ۔