Sunday, September 8, 2024

بنگلہ دیش نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے ایک سو ستاون رنز کا ہدف دے دیا

بنگلہ دیش نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے ایک سو ستاون رنز کا ہدف دے دیا
March 21, 2016
بنگلور (ویب ڈیسک) بنگلہ دیش اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا میچ بنگلور میں جاری ہے۔ بنگلہ دیش نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے ایک سو ستاون رنز کا ہدف دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ ٹی ٹوینٹی کے آج کھیلے جانے والے میچ میں آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹوں پر ایک سو چھپن رنز بنائے۔ محمود اللہ انچاس رنز ناٹ آو¿ٹ کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ شکیب الحسن نے تینتیس اور محمد متھن نے تئیس رنز بنائے۔ دیگر بلے بازوں میں کوئی جم کر کریز پر نہ ٹھہر سکا۔ آسٹریلیا کے ایڈم زامپا نے تین جبکہ شین واٹسن نے دو کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔