Monday, May 6, 2024

بنگلہ دیش میں مسافر ٹرینیں آپس میں ٹکراگئیں ،16افراد ہلاک

بنگلہ دیش میں مسافر ٹرینیں آپس میں ٹکراگئیں ،16افراد ہلاک
November 12, 2019
ڈھاکا ( 92 نیوز) بنگلہ دیش میں دو مسافر ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں ، خوفناک تصادم کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے، جائے حادثہ پرامدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔ بنگلہ دیش کی میڈیا کے مطابق  افسوسناک واقعہ مشرقی ضلع براہمن باریا میں پیش آیا جہاں ڈھاکا جانے والی مسافر ٹرین چٹاگانگ سے آنے والی ریل گاڑی سے ٹکرا گئی۔ حادثے  کے نتیجے میں 16 مسافر ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے ، دونوں ٹرینوں کے اندر تاحال کئی افراد پھنسے ہوئے ہیں ، جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ بنگلا دیشی وزیراعظم حسینہ واجد نے حادثے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔