Thursday, May 9, 2024

بنگلہ دیش میں روہنگیا مسلمانوں کیلئے زمین تنگ پڑ گئی

بنگلہ دیش میں روہنگیا مسلمانوں کیلئے زمین تنگ پڑ گئی
October 5, 2017

ڈھاکہ (92 نیوز) بنگلہ دیشی حکام نے میانمار سے بنگلہ دیش ہجرت کرنے والے روہنگیا مسلمانوں کی 20 کشتیاں تباہ کر دیں ۔
خبر ایجنسی کے مطابق بنگلہ دیشی حکام نے الزام عائد کیا کہ روہنگیا مسلمانو ں کی بنگلہ دیش آنے کی آڑ میں منشیات سمگل کی جارہی ہے اس لیے ان کشتیوں کو تباہ کیا گیا ۔
بنگلہ دیشی حکام نے پناہ گزینوں پر تشدد بھی کیا اور انہیں گرفتار بھی کرلیا ۔
تاہم آزاد ذرائع سے بنگلہ دیش کے اس مؤقف کی تصدیق نہیں ہو سکی ۔