Saturday, April 20, 2024

بنگلہ دیش میں بھارتی وزیر اعظم کے دورہ کیخلاف احتجاج شدت اختیار کر گیا

بنگلہ دیش میں بھارتی وزیر اعظم کے دورہ کیخلاف احتجاج شدت اختیار کر گیا
March 26, 2021

ڈھاکہ ( 92 نیوز) بنگلہ دیش میں بھارتی وزیراعظم کےدورے کےخلاف احتجاج شدت اختیارکرگیا، ڈھاکہ میں سیکڑوں افراد نے احتجاج کیا اور مودی مخالف نعرے بازی کی ، پولیس نے لاٹھی چارج اور شیلنگ کی جس سے درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔

ڈھاکا میں یوم آزادی کے موقع بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے متوقع دورے کے خلاف شہریوں اور طلبہ کا احتجاج شدت اختیار کر گیا یہ گزشتہ چھ روز سے جاری ہے اورملک کے کونے کونے میں ہو رہا ہے۔

احتجاج کے دوران بھارت  اور مودی مخالف نعرے لگائے جارہے تھے اور مطالبہ کیا جارہا تھا کہ مودی ڈھاکا میں نہ آئے۔ بنگلہ یش کے سرکاری میڈیا کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی شیڈول کے تحت 26 مارچ کو ڈھاکا پہنچیں گے۔