Sunday, September 8, 2024

بنگلہ دیش سےصرف  ہارے نہیں بری طرح ہارے ہیں: شہریار خان

بنگلہ دیش سےصرف  ہارے نہیں بری طرح ہارے ہیں: شہریار خان
April 26, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک)چئیرمین پی سی بی شہریار خان نے ٹیم  اور مینجمنٹ میں تبدیلیوں کا اشارہ دے دیاکہتے ہیں فٹنس اور کوچنگ سمیت ہمارا سسٹم ہی خراب ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سویٹ ہوم کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شہریار خان نے کہا کہ بنگلہ دیش سے چاروں ہی میچ بری طرح ہارے گئے ٹیم میں تبدیلیاں لائیں گے۔ شہریار خان نے کہا کہ ٹیم میں شامل پرانے کھلاڑی اپنا عروج گزار چکے اب ٹیم میں نیا خون شامل کریں گےانجرڈ کھلاڑیوں کی جگہ بھی چلے ہوئے کارتوس میدان میں اتارنے کا دور ختم ہو گیا۔ چئیرمین پی سی پی نے کہا کہ ہم ریجنل لیول پر کرکٹ اکیڈمیز بنا رہے ہیں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے لیے زمبابوے کا دورہ پاکستان انتہائی اہم ہے ان کو مکمل وی آئی پی  سیکورٹی دیں گے۔ چئیرمین پی سی بی نے سویٹ ہومز میں کرکٹ گراوئنڈ کا افتتاح بھی کیا،اس موقع پر  انہوں نے کہا کہ پی سی بی ان بچوں کی مالی اور اخلاقی مدد سمیت کرکٹ کی سہولیات بھی فراہم کرتا رہے گا۔