Thursday, April 18, 2024

بنگلہ دیش سے ٹیسٹ سیریز جیتنے کے بعد قومی ٹیم کراچی پہنچ گئی

بنگلہ دیش سے ٹیسٹ سیریز جیتنے کے بعد قومی ٹیم کراچی پہنچ گئی
May 11, 2015
کراچی(سپورٹس ڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش سے ٹیسٹ سیریز جیتنے کے بعد کراچی پہنچ گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم اپنا بنگلہ دیش کا دورہ مکمل کرنے کے بعد واپس کراچی پہنچ گئی ہے ۔ بنگلہ دیش کے دورہ کے دوران پاکستانی ٹیم وارم اپ میچ سمیت تین ونڈ ے اور واحد ٹی ٹونٹی میں شکست کھانے کے بعد ٹیسٹ سریز جیت کر کچھ بھرم لئے واپس کراچی پہنچ گئی ہے ۔