Tuesday, May 21, 2024

بنگلہ دیش جو پاکستان پر بوجھ سمجھا جاتا تھا، وہ بھی آگے نکل گیا، وزیر اعظم عمران خان

بنگلہ دیش جو پاکستان پر بوجھ سمجھا جاتا تھا، وہ بھی آگے نکل گیا، وزیر اعظم عمران خان
November 10, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے بنگلہ دیش جو پاکستان پر بوجھ سمجھا جاتا تھا، وہ بھی آگے نکل گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے خصوصی تربیتی پروگرام کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تمام غریب ملکوں میں ایک چیز کامن ہے اور وہ کرپشن ہے۔ کرپشن سے انسان کی اخلاقیات تباہ ہوجاتی ہیں۔ پہلے اخلاقیات گرتی ہیں، اس کے بعد معیشت گرتی ہے۔ جن ممالک میں انصاف ہے وہ ترقی یافتہ ہیں۔ جو قوم انصاف نہیں کر پاتی وہ تباہ ہو جاتی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا جس معاشرے میں اخلاقیات ہوں، اسے ایٹم بم بھی تباہ نہیں کر سکتا۔ حق پر کھڑے انسان کی طاقت کو کبھی کمتر نہ سمجھیں۔