Tuesday, May 21, 2024

بنگلہ دیش بھارتی دباؤ میں پاکستان آنے سے انکاری ہے ، شاہ محمود قریشی

بنگلہ دیش بھارتی دباؤ میں پاکستان آنے سے انکاری ہے ، شاہ محمود قریشی
December 29, 2019
ملتان ( ویب ڈیسک ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیشی ٹیم  پاکستان آکر کھیلنے کو تیار تھی ، لگتا ہے کہ بھارتی دباؤ میں آکر  ارادہ بدلا ہے ۔ وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں پریس کانفرنس  میں  بنگلا دیشی کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار پر کہا کہ سری لنکا کے دورے کے بعد کوئی وجہ نہیں کہ بنگلا دیشی ٹیم پاکستان آنے سے انکار کرے، بنگلا دیش نے بھارتی دباؤ میں آکر پاکستان آنے سے انکار کیا۔ یاد رہے کہ بنگلہ دیش نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پاکستان میں ٹی ٹوینٹی سیریز کھیلنے کیلئے تیار ہے لیکن ٹیسٹ سیریز نیوٹرل مقام پر ہو گی ۔ پاکستان نے بھی دو ٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹیسٹ میچز آگے منتقل کرنا ناممکن ہے اور پاکستان اپنے میچز ہوم گراونڈ پر ہی کھیلے گا ۔