Wednesday, May 15, 2024

بنگلہ دیش ، برطانیہ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں پاکستان آئیں گی، احسان مانی

بنگلہ دیش ، برطانیہ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں پاکستان آئیں گی، احسان مانی
December 12, 2019
راولپنڈی ( 92 نیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے بنگلہ دیش  ، برطانیہ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کی پاکستان آنے کی نوید سنادی۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو میں واضح کردیا کہ فرسٹ کلاس کرکٹ کے بغیر اچھا کھیل نہیں پیش کرسکتے، مقامی کرکٹ کو بین الاقوامی معیار پرلانا ہوگا،اب بھارت کے ساتھ برابری کی بنیاد پر بات ہوگی۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے کہا کہ  بنگلہ دیش  سے سیزیز کیلئے بات چیت چل رہی ، انگلیڈ 2021 اور اسٹریلیا کی ٹیم 2022 میں پاکستان آئے گی ۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کی سکیورٹی  ٹیم دورہ کرچکی ہے ، بنگلہ دیش کے ساتھ ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں ہی ہونگے۔  انگلینڈ اورآسٹریلیا آئندہ ماہ پاکستان آئینگے،  2021 میں انگلینڈ اور 2022 میں آسٹریلیا پاکستان آئیگا۔ ان کا کہنا تھا کہ  پاکستان ایک محفوظ ملک ہے، اگرکسی کواعتراض ہے تو وہ آگاہ کرے ،ہم کیوں کسی کے پاس یہ کہنے جائیں کہ پاکستان محفوظ ہے ۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کیا اور پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز  سے متعلق انتظامات کا جائزہ لیا ،  آسٹریلیا میں پاکستان کرکٹ کی جانب سے اچھا کھیل پیش نہ کرنے وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ فرسٹ کلاس کرکٹ کے بغیراچھا کھیل نہیں پیش کرسکتے ، مقامی کرکٹ کوبین الاقوامی معیارپرلانا ہوگا جو ٹاسک فورس بنائی تھی اس کی تجاویز میں نے حکومت کو دے دی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ آئی سی سی کا اجلاس جنوری میں ہوگا ، جس میں وہ شرکت کریں گے  ، یہ بھی بتایا کہ آئی سی سی میں آنے والے بھارتیوں میں سے متعدد ان کے جاننے والے ہیں ، لیکن بھارتی کرکٹ بورڈ میں انتہا پسند ہیں اور اب بھارت کے ساتھ برابری کی بنیاد پر بات ہوگی۔