Saturday, May 18, 2024

بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کل تیسرا ون ڈے کھیلیں گے

بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کل تیسرا ون ڈے کھیلیں گے
February 19, 2019
ڈونیڈن ( ویب ڈیسک ) بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے مابین تین ایک روزہ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کل ڈونیڈن میں کھیلا جائے گا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے ،  نیوزی لینڈ کلین سویپ  پر نظریں جمائے ہوئے ہے جب کہ بنگلہ دیشی ٹیم وائٹ واش سے بچنے کیلئے  زور لگائے گی ۔ پہلے میچ میں میزبان نیوزی لینڈ نے  مہمان بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی ۔ بنگلہ دیش کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 48.5  اوورز میں 232 رنز بنائے تھے اور ساری ٹیم ڈھیر ہو گئی تھی ۔ نیوزی لینڈ نے ہدف  صرف دو وکٹوں کے نقصان پر 44.3 اوورز میں حاصل کر لیا تھا۔ اوپنر مارٹن گپٹیل 117 رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے تھے ۔ دوسرے میچ میں بھی نیوزی لینڈ نے 8 وکٹوں سے  بنگلہ دیش کو عبرتناک شکست دی تھی ۔ دوسرے میچ میں بھی بنگلہ دیش کی ٹیم  مکمل اوورز نہ کھیل سکی اور تمام ٹیم 49.4 اوورز میں 226 رنز بنا کر چلتی بنی ۔ نیوزی لینڈ نے  ہدف صرف36.1 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔ مارٹن گپٹیل کا بلا ایک بار پھر چلا اور انہوں نے چار چھکوں اور 14 چوکوں کی مدد سے 88 گیندوں پر 118 رنز بنائے ۔کپتان ولیم سن نے بھی 65 رنزبنائے  اور ناقابل شکست رہے ۔