Friday, April 26, 2024

بنگلہ دیش امپائروں کی وجہ سے ورلڈ کپ سے محروم رہ گیا :حسینہ واجد

بنگلہ دیش امپائروں کی وجہ سے ورلڈ کپ سے محروم رہ گیا :حسینہ واجد
March 21, 2015
ڈھاکا(ویب ڈیسک)ورلڈ کپ میں بھارت کی طرف سے عبرتناک شکست کا مزہ چکھنے والی بنگلہ دیشی ٹیم ابھی تک صدمے سے نہیں نکل پائی ۔ بنگلہ دیشی عوام تو سوگ میں ڈوبی ہی ہوئی ہے مگر اب وزیر اعظم حسینہ واجد نے بھی پاکستانی امپائر علیم ڈار کے خلاف ہرزہ سرائی شروع کر دی ہے۔ کمزور ٹیم ہارے اور ملبہ امپائروں پر ڈال دے یہ کوئی نئی بات نہیں دوسرے کوارٹر فائنل میں جب بنگلہ دیشی ٹیم کی درگت بنی تو آئی سی سی میں بھاری تنخواہ پر ہاتھ صاف کرنے والے صدر کے منصب پرفائز مصطفیٰ کمال نے علیم ڈار کے خلاف بیانات داغ دیئے۔ مذہبی انتہا پسندی ، کمزور معیشت ،بڑھتے جرائم اور غربت کو کم کرنے میں ناکام حسینہ واجد کو کچھ نہ سوجی توانہوں نے بھی پاکستانی امپائر کے خلاف زبان  کھول لی۔ حسینہ واجد کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیشی ٹیم کوارٹر فائنل صرف ناقص امپائرنگ کی وجہ سے ہاری۔ بھارتی بلے باز جس بال پر آؤٹ ہوئے وہ علیم ڈار کی سفارش پر فیلڈ امپائر نے نو بال قرار دی۔ بنگلہ دیشی بیٹسمین محمد اللہ سست ترین بیٹنگ کرتے ہوئے پہلا چھکا مارنے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہوئے جسے تھرڈ امپائر نے آؤٹ قرار دیا اب دیکھنا یہ ہے بنگلہ دیش میں ہار کا صدمہ کب تک کم ہوگا۔