Saturday, April 20, 2024

بنگلور میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے والی سماجی کارکن امولیا کے سر کی قیمت مقرر

بنگلور میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے والی سماجی کارکن امولیا کے سر کی قیمت مقرر
February 23, 2020
بنگلور (92 نیوز) بھارتی شہر بنگلور میں شہریت ترمیمی قانون کیخلاف احتجاج کے دوران ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کا نعرہ لگانے والی سماجی کارکن امولیا لیونا مشکل میں پھنس گئی۔ پہلے غداری کا مقدمہ بنا، اور اب انتہاپسندوں نے ان کے سر کی قیمت مقرر کر دی۔ بنگلور ، پاکستان زندہ باد ، نعرہ ، سماجی کارکن امولیا ، سر ، قیمت مقرر ، 92 نیوز مودی کے بھارت میں انتہاپسندی کا منجن بیچنے والوں کی کوئی کمی نہیں۔ ہندو انتہاپسند تنظیم ’’رام سینا‘‘  نے ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کا نعرہ لگانے والی سماجی کارکن کے سر کی قیمت مقرر کر دی۔ ہندو انتہاپسند تنظیم رام سینا کی جانب سے سماجی کارکن امولیا لیونا کے سر کی قیمت 10لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے، انتہاپسندوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر حکومت نے امولیا کو رہا کیا، تو اسے قتل کر دیا جائے گا اور قاتل کو انعام میں 10 لاکھ روپے ملیں گے۔ سماجی کارکن امولیا لیونا نے چند روز قبل بھارتی شہر بنگلور میں شہریت ترمیمی قانون کیخلاف احتجاج کے دوران پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایاتھا، جس پر انہیں فوری طور پر گرفتار کر کے ان کیخلاف غداری کا مقدمہ بنا دیا گیا تھا۔ بھارت میں انتہاپسند ہندوؤں نے مسلمانوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے۔ غیر انسانی تشدد کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آگئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انتہاپسندوں کا جتھا راجستھان کے ایک مسلمان لڑکے کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے۔ جس کی وجہ شراب پینے اور ہندو عقائد کا پرچار کرنے سے انکار بتائی جاتی ہے۔