Tuesday, May 21, 2024

بنگلادیش کیخلاف سیریز کیلئے قومی ویمن ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا

بنگلادیش کیخلاف سیریز کیلئے قومی ویمن ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا
October 23, 2019
 لاہور (92 نیوز) بنگلادیش کیخلاف سیریز کیلئے قومی ویمن ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔ پندرہ رکنی اسکواڈ کی قیادت بسمہ معروف کریں گی۔ سری لنکا کے بعد بنگلہ دیش کی قومی خواتین ٹیم بھی سیریز کھیلنے پاکستان پہنچ گئی۔ بنگلہ دیشی خواتین ٹیم کا لاہور ائیر پورٹ پہنچنے پر پی سی بی حکام اور ویمن ونگ کی عہدیداروں نے بھرپور استقبال کیا۔ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی۔ تین ٹی ٹوئنٹی  میچ  26، 28 اور 30 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔ ون ڈے میچز 2 اور 4 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔ میزبان اور مہمان ٹیمیں کل قذافی اسٹیڈیم میں نیٹ پریکٹس کریں گی  اور ٹرافی کی رونمائی ہوں گی۔ بنگلادیش کیخلاف سیریز کیلئے 15 رکنی قومی اسکواڈ کی قیادت بسمہ معروف کریں گی۔ ثنا میر، صبا نذیر، سعدیہ اقبال، کائنات امتیاز، انعم امین ، عالیہ ریاض، سدرہ نواز، ناہیدہ خان، ڈیانا بیگ ، جویریہ خان، سدرہ امین، عائشہ ظفر، عمیمہ سہیل اور ارم جاوید بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔