Friday, May 17, 2024

بنگلادیش، نوبل انعام یافتہ محمد یونس کے وارنٹ گرفتاری جاری

بنگلادیش، نوبل انعام یافتہ محمد یونس کے وارنٹ گرفتاری جاری
October 11, 2019
ڈھاکا (92 نیوز) بنگلادیش کی مقامی عدالت نے ماہرِ معاشیات اور نوبل انعام یافتہ محمد یونس کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیئے۔ ڈھاکا کی عدالت نے محمد یونس کے خلاف ان کی کمپنی کے ملازمین کی برطرفی سے متعلق مقدمے کی سماعت میں عدالت نہ آنے پر گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے ہیں۔ کمپنی کے ملازمین کا عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں کہنا ہے کہ انہیں یونین بنانے پر ملازمت سے فارغ کیا گیا۔ محمد یونس کے وکیل کا کہنا ہے کہ ملک سے باہر ہونے کی وجہ سے محمد یونس نے مقدمے کی سماعت میں شرکت نہیں کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ محمد یونس کی بنگلا دیش واپسی پر اس حوالے سے فوری کوئی قانونی قدم اٹھایا جائے گا۔