Friday, April 26, 2024

بنگلادیش میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ، سیلاب کا 22 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

بنگلادیش میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ، سیلاب کا 22 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
August 13, 2020
کولمبو (92 نیوز) بنگلا دیش میں مون سون کی طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی۔ بدترین سیلاب نے بائیس سال کا ریکارڈ توڑ ڈالا ہے۔ مختلف حادثات میں دو سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ مون سون کی طوفانی بارشوں نے بنگلادیش کے ایک تہائی رقبے کو زیر آب کر ڈالا ہے۔ ملک میں سیلاب آئے اڑتالیس روز ہو چکے ہیں جو انیس سو اٹھانوے کے بعد سب سے طویل مدت ہے۔ تینتیس اضلاع کے پچپن لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد دو سو سے تجاوز کر چکی ہے ۔ حکام کے مطابق ہر چار میں سے تین اموات سیلابی کے پانی میں ڈوبنے سے ہوئی ہے۔ پانی کے بڑے بڑے ریلوں نے لاکھوں ایکڑ زرعی اراضی کو بھی تباہ کر دیا ہے۔