Sunday, September 8, 2024

بنگالی ٹائیگرز نے گوروں کو ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر کر دیا

 بنگالی ٹائیگرز نے گوروں کو ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر کر دیا
March 9, 2015
ایڈیلیڈ (ویب ڈیسک)بنگلہ دیش کی ٹیم نے ورلڈ کپ کے تینتیسویں میچ میں انگلینڈ کی ٹیم کی دھلائی کرتے ہوئےورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج ورلڈ کپ کا تینتیسواں میچ انگلینڈ کی مضبوط  ٹیم کے خلاف کھیلا بنگالی ٹیم نے بھر پور کھیل کر انگلینڈ ٹیم کے سامنے ایک بڑا ٹوٹل سجادیا ،جبکہ گوروں نے بلے بازی شروع کی تو ایک کے بعد ایک پویلین جاتا رہا ۔انگلینڈ کی پہلی وکٹ تینتالیس رنز پر گری جب معین علی انیس رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے ایلکس ہیلز آؤٹ ہونے والے دوسرے بیٹسمین تھے۔انہوں نے ستائیس رنز بنائے ای این بیل نے  تریسٹھ رنز کی اننگز کھیلی، کپتان ایان مورگن بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے ۔ اس سے قبل  انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا  بنگلہ دیش کی پہلی وکٹ تین کے اسکور پر گری جب  امر القیس  دو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تمیم اقبال بھی دو رنز بنا سکے   محمود اللہ اور مشفیق الرحیم نے اچھی کارکردگی دکھائی محمود اللہ نے کیریئر کی پہلی سنچری بنائی وہ ایک سو تین رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،مشفیق الرحیم نے نواسی رنز کی اننگز کھیلی، شکیب الحسن نے دو اور سومیا سرکار نے چالیس رنز بنائے جیمز اینڈرسن اور کرس جورڈن نے  دو، دو شکار کئے بنگلا دیش کے محمود اللہ نے کیریئر کی پہلی سنچری بنائی۔ انگلینڈ کی پوری ٹیم 260رنز بنانے کے بعد میچ تو ہارا لیکن ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہوگئی