Monday, May 13, 2024

بنگال ٹائیگرز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے شاہینوں کی مشقیں

بنگال ٹائیگرز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے شاہینوں کی مشقیں
January 17, 2020
لاہور (92 نیوز) شاہینوں نے بنگلہ دیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے کمر کس لی۔ قذافی اسٹیڈیم میں ایک ہفتے کا ٹریننگ کیمپ شروع ہوگیا، محمد حفیظ کا کہنا ہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیل کر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لوں گا۔ بنگلہ دیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا آغاز ہوگیا،کھلاڑیوں نے پریکٹس سیشن میں بھرپور حصہ لیا۔تربیتی کیمپ 23جنوری تک جاری رہے گا۔ لیگز کھیلنے میں مصروف شعیب ملک اور حارث رؤف دوروز بعد تربیتی  کیمپ کو جوائن کریں گے۔ بگ بیش کی ٹیم میلبورن اسٹار نے حارث رؤف کو ریلیز کردیا ہے۔ [caption id="attachment_262411" align="alignnone" width="902"]بنگال ٹائیگرز، ٹی ٹوئنٹی سیریز، شاہینوں کی مشقیں، قذافی اسٹیڈیم، لاہور، 92 نیوز بنگال ٹائیگرز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے شاہینوں کی مشقیں[/caption] قومی ٹیم میں دوبارہ شامل ہونیوالے محمد حفیظ کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا اپنا باؤلنگ ایکشن کلیئر کرنے کیلئے دوبارہ ٹیسٹ دوں گا ،انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان بھی کردیا۔ سیریز کی میزبانی کیلئے قذافی اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش، گراؤنڈ اور انکلوژرز کی صفائی کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے۔ سیریز کیلئے ٹکٹوں کی قیمتیں کم کردی گئی ہیں، مختلف انکلوژرز کی ٹکٹیں 50 اور 100 روپے میں بھی دستیاب ہوں گی۔ پی سی بی کے مطابق ٹکٹوں کی آن لائن فروخت 18جنوری  سے شروع ہوگی۔ نجی کورئیر سروس کی برانچز پر ٹکٹیں 21 جنوری سے دستیاب ہوں گی۔ بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریزکا پہلا میچ 24 جنوری، دوسرا 25 جنوری اور تیسرا 27 جنوری کو کھیلا جائے گا۔