Friday, May 3, 2024

بنگال ٹائیگرز سے عبرتناک شکست کے بعد شہریار کا روایتی نوٹس

بنگال ٹائیگرز سے عبرتناک شکست کے بعد شہریار کا روایتی نوٹس
May 27, 2015
لاہور(سپورٹس ڈیسک)بنگال ٹائیگرز سے عبرتناک وائٹ واش کے بعد چیئرمین پی سی بی نے روایتی  نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم کی وطن واپسی پر تمام غلطیوں کی پوچھ گچھ ہوگی تاکہ مستقبل میں کھلاڑی غلطیوں سے سبق سیکھیں۔ ہر ناکام ٹور کے بعد نام نہاد نوٹس اس بار بھی ایسا ہی ہوا شہریار خان  نے  روایتی اعلان کر ڈالا کہ ناقص ترین کارکردگی پر ٹیم کو لیا جائے گاآڑے ہاتھوں۔ چیئرمین پی سی بی کہتے ہیں ٹیم کی کارکردگی کاجائزہ لیاجائے گا نوجوان کھلاڑیوں نے کئی غلطیاں کیں۔ شہریار خان نے گرین شرٹس کی ناقص کارکردگی کا تو اعتراف کر لیا مگر ساتھ ہی  بنگلہ دیشی ٹیم کی کھل کر تعریف بھی کر ڈالی ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کو متحد ہونے میں وقت لگے گااور مصباح الحق نے بھی یہی کہا تھا شہریار خان نے کپتان اظہر علیٰ ،محمد رضوان ، سعد نسیم اور سمیع اسلم کی کارکردگی کی تعریف بھی کی۔