Friday, May 17, 2024

بنوں ، گھر کے اندر خوف ناک دھماکے سے میاں بیوی اور 3 بچے جاں بحق

بنوں ، گھر کے اندر خوف ناک دھماکے سے میاں بیوی اور 3 بچے جاں بحق
January 29, 2019
  بنوں (92 نیوز) بنوں میں سرکاری ٹیچر کے گھر کے اندر خوف ناک دھماکا ہوا جس سے میاں بیوی اور 3 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ بدقسمتی کہیں یا موت کا ایک بہانہ ،بنوں میں کچھ ایسا ہی واقعہ پیش آیا ۔ بنوں کے علاقے ویدان لنڈیڈاک میں سرکاری اسکول ٹیچر کے گھر میں بارودی  مواد کا دھماکہ  ہوا ۔ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ دھماکے کے نتیجے میں چھ اموات ہوئیں جن میں اسکول ٹیچر ، ان کی اہلیہ ،ایک بیٹی اور تین بیٹے شامل ہیں ۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی تاہم کسی کو زندہ نہ بچایا جا سکا ۔ دوسری طرف بی ڈی ایس کا کہنا ہے گھر میں زنگ آلود مارٹر گولا موجود تھا جس کی ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی تو وہ زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ گھر کو بھی شدید نقصان پہنچا۔