Thursday, April 18, 2024

بنوں : گھر میں آتشزدگی سے چار افراد جاں بحق‘ ایک کی حالت تشویشناک

بنوں : گھر میں آتشزدگی سے چار افراد جاں بحق‘ ایک کی حالت تشویشناک
December 7, 2015
بنوں (92نیوز) بنوں میں گھر میں آگ لگنے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہو گئی۔ گزشتہ روز آگ لگنے کے افسوسناک واقعے میں دو معصوم بچے اور ان کی نانی موقع پر چل بسے جبکہ گھر کے سربراہ اور ان کی اہلیہ کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق بنوں کے علاقہ جانی خیل میں گزشتہ روز مقامی شخص شیرداد کے گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ لگنے سے شیرداد کی والدہ اوردو معصوم بچے 6سالہ سدرہ اور 9 سالہ ساجد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ شیر داد اور ان کی اہلیہ کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پیر کی صبح شیرداد کی اہلیہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔ بنوں ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمی شیرداد کی حالت بدستور تشویشناک ہے جنہیں بہتر علاج کے لئے پشاور منتقل کر دیا گیا۔